Kamzoor Nakhno: Agar apky nakhun kamzoor hain aur jald tot jaty hain to inhy rozana neem garam badam k tail ya zatoon k tail main 5 sy 7 mint k liye diboi. Ya amal agar rat ko sony sy pehly kiya jae to zyda behtar hoga. Bad rang nakhun: Nakhun agar badnum hojae to inhy lemo k raas aur halky garm pani k mahlol main 5 sy 7 mint k liye diboi. Phir aik nail brush ki madad sy sadaf sirky sy nakhono ko iscrub karain. Nakhuno ka chatakna: Nakhuno ko chatakhny aur lakeeran parny sy nakhuno paar laga rehny dain. Iss sy ap k nakhun chamakdar aur humwar hojae gy.


کمزور ناخن: اگر آپ کے ناخن کمزور ہیں اور جلد ٹوٹ جاتے ہیں تو انہیں روزانہ نیم گرم بادام کے تیل یا زیتون کے تیل میں پانچ سے سات منٹ کے لیے ڈبوئیں۔ یہ عمل اگر رات کو سونے سے پہلے کیا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔بد رنگ ناخن:ناخن اگر بد نما ہو جائیں تو انہیں لیموں کے رس اور ہلکے گرم پانی کے محلول میں پانچ سے سات منٹ کے لیے ڈبوئیں۔پھر ایک نیل برش کی مدد سے سفید سر کے سے ناخنوں کو اسکرب کریں۔ناخنوں کا چٹخنا: ناخنوں کو چٹخنے اور لکیریں پڑنے سے محفوظ رکھنے کے لیے روزانہ رات کو ناخنوں پر گلسرین لگائیں۔ اسے نرمی سے ناخنوں پر ملیں اور رات بھر کے لیے ناخنوں پر لگا رہنے دیں۔ اس سے آپ کے ناخن چمکدار اور ہموار ہو جائیں گے۔

Contact Us:
Female:0307-9451212
Male:0301-147861