آج کی وڈیو میں کھانے کے حوالے سے 7 سنتیں احادیث کی روشنی میں بیان کی گئی ہیں۔اس لئے اس وڈیو کو آخر تک ضرور دیکھیں،اور ان کاموں کو سنت کی نیت سے کریں تو صحت کے ساتھ ساتھ دن میں کتنی سنتیں پوری کرنے کا ثواب ملے گا۔
1۔حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے کھڑے ہو کر پانی پینے سے منع فرمایا۔قتادہ نے کہا: ہم نے پوچھا اور (کھڑے ہو کر)کھانا؟ تو(حضرت انس ؓ نے) کہا: یہ زیادہ برا اور گندا طریقہ ہے۔“
2۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:”جب تم میں سے کوئی کھانا کھانے لگے تو بسم اللہ پڑھ لے اگر شروع میں بسم اللہ پڑھنی یاد نہ رہے تو کھانے کے دوران جب بھی یاد آئے تو یہ پڑھ لے: بِسْمِ اللّٰہِ فِیْ اَوَّلِہِ وَآ خِرِہِ۔“
3۔ ”حضرت عمر بن ابو سلمہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا:میں کھانا کھا رہا تھا تو مجھ سے نبی ﷺ نے فرمایا:”اللہ عزوجل کا نام لے(بسم اللہ پڑھ)“
4۔ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا:”جب تم میں سے کوئی(کھانا) کھائے تو دائیں ہاتھ سے کھاناکھائے اور جب پانی پئے تو دائیں ہاتھ سے پئے۔ بے شک شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتا اور بائیں ہاتھ سے پیتا ہے“
5۔ آپ ﷺ جب کھانا تناول فرماتے تو اپنے سامنے سے کھاتے“
6۔حضرت ابو حجیفہ ؓ نے بیان کیا کہ میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر تھا۔آپ ﷺ نے ایک صحابی سے جو آپ کے پاس موجود تھے فرمایا کہ میں ٹیک لگا کر کھانا نہیں کھاتا۔“
7۔”سیدہ اسماء بنت ابو بکر جب ثرید بناتیں تو اسے کسی چیز سے ڈھانپ دیتی یہاں تک کہ اس کاجوش اور دھواں ختم ہوجاتا پھر فرماتیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ یہ زیادہ برکت والا ہوتا ہے۔“
یہ تھی ہماری آج کی وڈیو۔آپ کو ہماری وڈیو کیسی لگی ہمیں ضرور بتائیں۔اس کے علاوہ اگر آپ اپنے کسی بھی مسئلے کا روحانی حل معلوم کرنا چاہتے ہیں یا نقش حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے ان نمبرز پر رابطہ کریں۔

Female: 0307-9451212
Male: 0301-1478615