حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ر سول ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب رات کا آخری تہائی حصہ رہ جاتا ہے تو اللہ تبارک و تعالیٰ آسما نِ دنیا کی طرف نزول فرماتے ہیں:
1۔کوئی ہے جو مجھ سے دُعا مانگے اور میں اس کی دُعا قبول کروں؟
2۔کوئی ہے جو مجھ سے سوال کرے اور میں اُسے عطا کروں؟
3۔کوئی ہے جو مجھ سے مغفرت چاہے اور میں اس کی مغفرت کردوں؟
اور رسول اکرم ﷺنے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس مرد پر رحم فرمائے جو رات کو (تہجد کے لئے لیے اٹھا اور اس نے تہجد کی نماز پڑھی اور اپنی بیوی کو جگایا پھر اس نے بھی یہ نماز پڑھ لی، اگر شوہر کے جگانے پر اس نے انکار کیا تو اس کے چہرے پر پانی چھڑک دیا (تاکہ نیند ٹوٹ جائے اور نیند سے بیدار ہو کر کچھ رکعتیں پڑھ لے۔ پھر فرمایا اللہ تعالیٰ اس عورت پر رحم فرمائے جو رات کو تہجد کے لیے اٹھی اوراس نے نماز پڑھی اور اپنے شوہر کو بھی جگایا تا کہ وہ تہجد کی نماز پڑھ لے۔ اگر بیوی کے اٹھانے پر شوہر انکار کر دے تو اس کے بھی چہرے پر پانی چھڑک دے تا کہ نیند کا غلبہ دور ہوجائے اور بیدار ہو کر نماز پڑھ سکے۔ اس کے علاوہ اگر آپ اپنے مسائل کا روحانی حل معلوم کرنا چاہتے ہیں۔ تو ہمارے روحانی سینٹر میں ان نمبرز پر رابطہ کریں۔
Female: 0307-9451212
Male: 0301-1478615