رمضان المبارک عظمت و برکت کا مہینہ ہے۔اس ماہ کی ایک رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔اس ماہ کے روزے رکھنا فرض ہے۔کوئی بھی نیکی کا کام کیا جائے تو اس کا ثواب فرض کے برابر ہے۔اور فرض کا ثواب ستر فرض کے برابر۔یہ مہینہ صبر و مواسات(بھائی چارہ)اور رزق بڑھنے کا مہینہ ہے۔کسی روزہ دار کو ایک گھونٹ دودھ یا ایک گھونٹ پانی یا ایک کھجور سے روزہ افطار کروانے پر گناہوں کی مغفرت،جہنم سے آزادی اورروزہ دار کے مثل ثواب کی خوشخبری،روزے دار کو پیٹ بھر کر کھلانے پرحوض کوثر سے سیراب ہونے کی بشارت دی گئی ہے۔اس ماہ کا پہلا عشرہ رحمت،دوسرا مغفرت اور تیسرا جہنم سے آزادی ہے،غلام پر تخفیف کرنے والے کے لئے بخشش اور جہنم سے آزادی کی خوشخبری ہے۔یہی وہ مبارک مہینہ ہے جس میں تمام آسمانی کتب اور صحیفے نازل ہوئے۔اسی پاک مہینے میں اللہ تعالیٰ نے لوح محفوظ سے پہلے آسمان پر قرآن پاک نازل فرمایا۔پھر وہاں سے 23 برس میں حضور پاک ﷺ پرحسب موقع نازل ہوتا رہا۔قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو انسانوں کے لئے سرچشمہ ہدایت ہے اور ایسی واضح تعلیمات پر مشتمل ہے۔جو راہ راست دکھانے والی اور حق و باطل کا فرق کھول کر رکھ دینے والی ہے لہٰذا جو اس مہینے کو پائے اس کو لازم ہے کہ اس پورے مہینے میں روزے رکھے اور جو کوئی مریض ہو یاسفر پر ہو تو دوسرے دنوں میں روزوں کی تعداد پوری کرے۔اللہ تعالی تمہارے ساتھ نرمی کرنا چاہتا ہے اس لئے یہ طریقہ تمہیں بتایا جارہا ہے تاکہ تم روزوں کی تعداد پوری کر سکو اور جس ہدایت سے اللہ نے تمہیں سرفراز کیا ہے اس پر اللہ کی کبریائی کا اظہار و اعتراف کرواور شکر گزار بنو(سورہ البقرہ:185)۔حدیث شریف میں ہے کہ”اگر بندوں کو معلوم ہوتا کہ رمضان کیا چیز ہے تو میری امت تمنا کرتی کہ پورا سال رمضان المبارک ہی رہے“۔
حضرت ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور اکرم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ”جنت کو رمضان شریف کے لئے خوشبوؤں کی دھونی دی جاتی ہے اور شروع سال سے آخر سال تک رمضان کی خاطر آراستہ کیا جاتا ہے“۔
ارشاد نبوی ﷺ ہے کہ”اللہ تعالیٰ رمضان المبارک کی ہر رات ایک منادی کرنے والے کو حکم دیتا ہے کہ وہ پکارے کہ ہے کوئی مانگنے والا جس کو میں عطا کروں ہے کوئی مغفرت مانگنے والا کہ میں اس کی مغفرت کروں“۔
حضرت ابوہریرہ ؓ راوی ہیں کہ نبی آخر الزماں ﷺ نے فرمایا کہ”جب رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دئے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کر دئے جاتے ہیں اور شیطانوں کو قید کر دیا جاتا ہے۔(بخاری ومسلم)
ہمیں چاہئے کہ اس ماہ مبارک میں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کریں اور اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کریں۔یہ تھی ہماری آج کی موضوع۔یہ موضوع آپ کو کیسی لگی ہمیں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔اس کے علاوہ اگر آپ اپنے لئے ماہ رمضان کے توسط سے ہمارے دعائے باطن پروگرام میں خاص دعا کروانا چاہتے ہیں تو اپنا نام اپنی والدہ کا نام اور اپنا مسئلہ ہمیں ان نمبر پررابطہ کریں۔
Female: 0307-9451212
Male: 0301-1478615
Related Posts
Iman Par Sabit Qadmi Ki Dua
رَبَّنَآ اَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْرًا وَّتَوَفَّنَا مُسْلِمِیْنَ۔ اے ہمارے رب! ہم پر صبر اور وفات دے ہمیں اس حال میں کہ ہم مسلمان ہوں۔(الاعراف:126)Female: 0307-9451212Male:...
Fatah Aur Haq K Faisly Ki Dua
وَسِعَ رَبُّنَا کُلَّ شَیْءٍ عِلْمًاط عَلَی اللّٰہِ تَوَکَّلْنَا ط رَبَّنَا افْتَحْ بَیْنَنَا وَبَیْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَاَنْتَ خَیْرُ الْفُتِحِیْنَ۔(الاعراف:۹۸)ہمارے رب نے اپنے علم سے ہر چیز کا احاطہ کیا ہے، اللہ ہی پر ہم نے بھروسہ کر رکھا ہےاے ہمارے رب! ہمارے...
Majlis Ke Barkhast Hone Ki Dua
سُبْحٰنَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہِ سُبْحٰنَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ۔ اللہ تعالیٰ کی تعریف کے ساتھ اس کی تسبیح بیان کرتا ہوں اے اللہ! تو پاک ہے اور تو ہی تعریف کے لائق ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ...
Josh Marne Wali Rang Ki Burai | Ki Dua
نَعُوْذُ بِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ مِنْ شَرِّ عِرْقٍ نَّعَّارٍ وَّمِنْ شَرِّ حَرِّ النَّارِ۔ بزرگ اللہ کی جوش مارنے والی رگ کی برائی سے اور آگ دوزخ کی برائی سے ہم پناہ لیتے ہیں۔(ابن ماجہ:۶۲۵۳)Female: 0307-9451212Male:...
Ikhlas Aur Deen Fitrat Par Istiqamat Ki Dua
أَصْبَحْنَا عَلٰی فِطْرَہِ الْاِسْلَامِ بِکَلِمَۃِ الْاِخلَاصِ،وَعَلٰی دِیْنِ نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ،وَعَلٰی مِلَّۃِ أَبِیْنَا اِبْرَاھِیْمَ حَنِیْفًا مُّسْلِمًا، وَمَا کَانَ مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ۔ ہم نے اسلام کی فطرت اور اخلاص کے کلمہ...
Hasool Hikmat Ke Liye Hazrat Ibrahim (A.S) Ki Dua
رَبِّ ھَبْ لِیْ حُکْمًا وَّاَلْ حِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَ وَاجْعَلْ لِّیْ لِسَانَ صِدْ۱ٍ فِی الْاٰخِرِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنْ وَّرَثَۃِ جَنِّۃِ النَّعِیْمِ۔ اے ہمارے رب! عطا فرما مجھے علم و عمل (میں کمال) اور ملا دے مجھے نیک بندوں کے ساتھ۔اور بنا دے میرے لیے سچی...
Gunahon Se Maafi Aur Aag Se Nijat Ki Dua
اَلَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اِنَّنَآ اٰمَنَّا فَاغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ۔اے ہمارے رب! ہم یقینًا ایمان لے آئیں ہیں ہمارے گناہوں کو معاف فرما اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا۔(آل عمران:16)Female: 0307-9451212Male:...
Dushman Ki Chalon Se Mehfooz Rehne Ki Dua
لِاِیْلٰفِ قُرَیْشٍ۔اِلٰفِھِمْ رِحْلَۃَ الشِّتَآءِ وَالصَّیْفِ۔فَلْیَعْبُدُ رَبَّ ھٰذَاالْبَیْتِ۔الَّذِیْٓ اَطْعَمَھُمْ مِّنْ جُوْعٍ وَّاٰمَنَھُمْ مِّنْ خَوْفٍ۔اس لیے کہ اللہ نے قریش کے دلوں میں الفت پیدا کر دی۔الفت تجارتی سفر کی جاڑے اور گرمی (کے موسم) میں۔پس چاہے کہ...
Nazar Bad Aur Hasad Se Bachne Ki Dua
بِاسْمِ اللّٰہِ یُبْرِیْکَ،وَمِنْ کُل،ّ دَاءٍ یَشْفِیْکَ وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ أِذَحَسَدَ، وَشَرِّ کُلِّ ذِی عَیْنٍ۔عاد|اللہ کے نام سے وہ آپ کوبچا ئے اور ہر بیماری سے شفا دے اور حسد کرنے کرنے والوں کے شر سے جب وہ حسد کرے اور نظر لگانے والی آنکھ کے شر سےآپ کو محفوظ...
Mayyat Ke Liye Allah Ki Hamsaigi Mangne Ki Dua
م میت کے لیے اللہ کی ہمسائیگی مانگنے کی دعا اَللّٰھُمَّ اِنَّ فُلَانَ بْنَ فُلَانٍ فِیْ ذِمَّتِکَ وَحَبْلِ جِوَارِکَ فَقِہِ مِنْ فِتْنَۃِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ النَّارِ وَأَنْتَ أَھْلُ الْوَفَاءِ وَالْحَقِّ اَللّٰھُمَّ...
Pyari Maa K Liye Amazing Dua
“aalllʱumm ajealniy min almuqarrabiyna,wajeal ‘umiy min alhur aleiyni”.Dua Ay Allah! mujhy apny muqrib bando main shamil farma aur meri walida ko hurain(jitni Aurton) k sath mila da.اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَ،وَاجْعَلْ أُمِّيْ مِنَ الْحُوْرِ...
Kam Me Asani Ki Amazing Dua
“aalllʱumm la saʱl ailla ma jaealtah’ saʱlan w aant tajeal alhuzn aidha shi’t saʱlanmuhtaj hon gy”.Dua Ay Allah! koi aasani nahi magar jisy to aasan bana dy,aur to har sakhti ko jab chahy asan bana deta hai.اَللّٰھُمَّ لَا سَھْلَ اِلَّا مَا جَعَلْتَہ‘ سَھْلًا وَ...

















