رمضان المبارک عظمت و برکت کا مہینہ ہے۔اس ماہ کی ایک رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔اس ماہ کے روزے رکھنا فرض ہے۔کوئی بھی نیکی کا کام کیا جائے تو اس کا ثواب فرض کے برابر ہے۔اور فرض کا ثواب ستر فرض کے برابر۔یہ مہینہ صبر و مواسات(بھائی چارہ)اور رزق بڑھنے کا مہینہ ہے۔کسی روزہ دار کو ایک گھونٹ دودھ یا ایک گھونٹ پانی یا ایک کھجور سے روزہ افطار کروانے پر گناہوں کی مغفرت،جہنم سے آزادی اورروزہ دار کے مثل ثواب کی خوشخبری،روزے دار کو پیٹ بھر کر کھلانے پرحوض کوثر سے سیراب ہونے کی بشارت دی گئی ہے۔اس ماہ کا پہلا عشرہ رحمت،دوسرا مغفرت اور تیسرا جہنم سے آزادی ہے،غلام پر تخفیف کرنے والے کے لئے بخشش اور جہنم سے آزادی کی خوشخبری ہے۔یہی وہ مبارک مہینہ ہے جس میں تمام آسمانی کتب اور صحیفے نازل ہوئے۔اسی پاک مہینے میں اللہ تعالیٰ نے لوح محفوظ سے پہلے آسمان پر قرآن پاک نازل فرمایا۔پھر وہاں سے 23 برس میں حضور پاک ﷺ پرحسب موقع نازل ہوتا رہا۔قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو انسانوں کے لئے سرچشمہ ہدایت ہے اور ایسی واضح تعلیمات پر مشتمل ہے۔جو راہ راست دکھانے والی اور حق و باطل کا فرق کھول کر رکھ دینے والی ہے لہٰذا جو اس مہینے کو پائے اس کو لازم ہے کہ اس پورے مہینے میں روزے رکھے اور جو کوئی مریض ہو یاسفر پر ہو تو دوسرے دنوں میں روزوں کی تعداد پوری کرے۔اللہ تعالی تمہارے ساتھ نرمی کرنا چاہتا ہے اس لئے یہ طریقہ تمہیں بتایا جارہا ہے تاکہ تم روزوں کی تعداد پوری کر سکو اور جس ہدایت سے اللہ نے تمہیں سرفراز کیا ہے اس پر اللہ کی کبریائی کا اظہار و اعتراف کرواور شکر گزار بنو(سورہ البقرہ:185)۔حدیث شریف میں ہے کہ”اگر بندوں کو معلوم ہوتا کہ رمضان کیا چیز ہے تو میری امت تمنا کرتی کہ پورا سال رمضان المبارک ہی رہے“۔
حضرت ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور اکرم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ”جنت کو رمضان شریف کے لئے خوشبوؤں کی دھونی دی جاتی ہے اور شروع سال سے آخر سال تک رمضان کی خاطر آراستہ کیا جاتا ہے“۔
ارشاد نبوی ﷺ ہے کہ”اللہ تعالیٰ رمضان المبارک کی ہر رات ایک منادی کرنے والے کو حکم دیتا ہے کہ وہ پکارے کہ ہے کوئی مانگنے والا جس کو میں عطا کروں ہے کوئی مغفرت مانگنے والا کہ میں اس کی مغفرت کروں“۔
حضرت ابوہریرہ ؓ راوی ہیں کہ نبی آخر الزماں ﷺ نے فرمایا کہ”جب رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دئے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کر دئے جاتے ہیں اور شیطانوں کو قید کر دیا جاتا ہے۔(بخاری ومسلم)
ہمیں چاہئے کہ اس ماہ مبارک میں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کریں اور اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کریں۔یہ تھی ہماری آج کی موضوع۔یہ موضوع آپ کو کیسی لگی ہمیں اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔اس کے علاوہ اگر آپ اپنے لئے ماہ رمضان کے توسط سے ہمارے دعائے باطن پروگرام میں خاص دعا کروانا چاہتے ہیں تو اپنا نام اپنی والدہ کا نام اور اپنا مسئلہ ہمیں ان نمبر پررابطہ کریں۔
Female: 0307-9451212
Male: 0301-1478615
Related Posts
Saas Bahu Main Mohabbat Ka Powerful Naqsh
Nazreen apny dekha hoga takriban har ghar main hi saas aur bahu ka darmiyan chpkalash ho jati hai. Baz oqat saas ka rawaiya apni bahu ka sath na munasib sa ho skta hai. Saas iksa har kam main nukas nikalti hai. Bat bat par tana deti hai. Apna hi beta ko bharkati hain...
Shohar Ka Dil Main Biwi Ke Mohabbat Ka Taweez
جب تک شوہر اپنی بیوی سے محبت کرتا ہے۔اسے عزت دیتا ہے۔ اس کے اخراجات پورے کرتا ہے۔اس سے وفادار رہتا ہے۔تو دونوں میں محبت پیدا ہوتی ہے۔آپس میں انڈرسٹینڈنگ رہتی ہے۔بیوی بھی شوہر کی تابعداری کرتی ہے۔اور اسکادن رات خیال کرتی ہے۔معاملہ تب خراب ہوتا ہے۔جب محبت کے کنکشن میں...
Depression Or Anxiety Ka Taweez
اگر آپ اینگزائٹی، ڈپریشن یا سٹریس کا علاج بہت عرصے سے کروارہے ہیں لیکن کوئی فائدہ نہیں ہورہا۔ آپ مستقل ذہنی پریشانی میں مبتلاء ہیں توآج سے آپ پڑھنا شروع کر دیں۔ اسم اعظم اللہ الصمد۔ اس اسم کو آپ نے روزانہ تین سو مرتبہ پڑھا کرنا ہے اور پانی پر دم کرکے پی لینا ہے۔ ان...
Stress Khatam Karne Ka Taweez
اگر آپ کا سٹریس بہت عرصہ پرانا نہیں ہے تو پھر یہ وظیفہ کرنے سے ہی آپ ان شاء اللہ سٹریس سے باہر آجائیں گے۔ وظیفہ ہے سبحااللہ، اللہ الصمد۔ اس وظیفے کو آپ نے ہر روز تین سو مرتبہ پڑھکر پانی پر دم کرکے پی لیا کرنا ہے۔ ان شاء اللہ ۷ دن کے اندر اندرآپ سٹریس سے باہر آجائیں...
Ilm Aur Jahal Se Allah Ki Panah Ki Dua
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا عَلِمْتُ وَمِنْ شَرِّ مَا لَمْ اَعْلَمْ۔ اے اللہ! میں تیری پناہ لیتا ہوں ان چیزوں کی برائی سے جن کو میں جانتا ہوں اور ان کی برائی سے بھی جن کو میں نہیں جانتا۔Female: 0307-9451212Male:...
Khubsurti Ki Dua | Beauty For Dua
یاَ اللّٰہ یَا نُوْرُ مِنْ نُوْرِ اللّٰہترجمہ:اے اللہ،اے نور والے،اپنے نور میں سے مجھے بھی نور دے۔Female: 0307-9451212Male: 0301-1478615
Khana Khilane Wale K Liye Dua
اَللّٰھُمَّ أَطْعِمْ مَنْ أَطْعَمَنِي، وَاسْقِ مَنْ سَقَانِي۔ اے اللہ جس مجھے کھلایا تو اسے کھلا، اور جس نے مجھے پلایا تواسے پلا۔(صحیح مسلم:حدیث نمبر:5362) Female: 0307-9451212Male:...
Mohtaji Kilat Aur Zillat Se Allah KI Panah
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْفَقْرِ وَالْقِلَّۃِ وَالذِّلَّۃِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ اَنْ اَظْلِمَ اَوْ اُظْلَمَ۔ اے اللہ! بے شک میں محتاجی، قلت اور ذلت سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور اس بات سے بھی تیری پناہ چاہتا ہوں کہ میں ظلم کروں یا مجھ پر ظلم کیا جائے۔(سنن...
Qatah Rehmi Ki Baddua Se Bachne Ki Dua
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ اَنْ یَّدْعُوَعَلَیَّ رَحِم’‘ قَطَعْتُھَا۔ اے میرے اللہ! مین تیری پناہ لیتا ہوں رشتے باتے کی بددعا سے جس کو میں نے کاٹ ڈلا ہو۔Female: 0307-9451212Male:...
Pakiza Rozi Aur Naik Kam Karne Ki Dua
Allahumma arzuqni tayyiban wastamilni saliha.Ay mery Allah! Mujhy pak saf Rozi khila aur mujhy apny achy kamo k liye istimal farma.اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِیْ طَیِّبًا وَاسْتَعْمِلْنِیْ صَالِحًا۔اے میرے اللہ! مجھے پاک صاف روزی کھلاا ور مجھے اپنے اچھے کاموں کے لیے استعمال...
Tamam Mamlat Se Khair Talab Karne Ki Dua
اَللّٰھُمَّ اَحْسِنْ عَاقِبَتَنَا فِیْ الْاُمُوْرِ کُلِّھَا وَاَجِرْنَا مِنْ خِزْیِ الدُّنْیَا وَعَذابِ الْاٰخِرَۃِ۔اے اللہ! ہمارے تمام معاملات کا انجام بہتر فرما دے اور ہمیں دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے محفوظ فرما۔Female: 0307-9451212Male:...
Naye Saal Ki Dua | New Year Of Dua
اَللّٰھُمَّ أَدْخِلْہُ عَلَیْنَا بِالْأَمْنِ وَالْاِیْمَانِ وَالْسَّلَامَۃِ وَالْاِسْلَامِ وَرِضْوَانِ مِّنَ الْرَّحْمٰنِ وَجِوَارِ مِّنْ الشَّیْطَانِ۔ اے اللہ! اس سال کو ہمارے اوپر امن اور ایمان اور سلامتی اور اسلام کے ساتھ اور شیطان سے بچاؤ اور رحمان کی رضامندی کے...

















